Month: September 2021

  • راولپنڈی کے شہری نے 42 سال بعد ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرلیا

    راولپنڈی (اے ایف بی) تعلیم کے حصول کےلیے جدوجہد کرنے والے راولہنڈی کے شہری محمد بوٹا نے 42 سال بعد ایم بی بی ایس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محمد بوٹا ولدعلی محمد نے 1979 میں لاہور کے میڈیکل کالج میں بطور میڈیکل سٹوڈنٹس داخلہ لیا ،1981 میں راولپنڈی میڈیکل کالج میں مائیگریشن کروائی یونیورسٹی پالیسی کے تحت دس سال تک داخل ہونے والا طالبعلم فیسیں اداکرکے دوربارہ اسی داخلہ میں امتحان دے سکتاہے اسی پالیسی کے تحت وہ مسلسل یونیورسٹی کی فیسیں اداکرتے رہے تاہم اس دوران انہوں نے امتحانات بھی دیے کامیابی نہ مل سکی 2020 میں ایک بار پھر انہوں نے امتحان کےلیے داخلہ بجھوایا اور2021 میں رولنمبر050534 امتحان میں شریک ہوئے اور 1700 میں سے 984 نمبر لیکر کامیابی حاصل کی ،

    محمد بوٹا نے کہا کہ لاہور میڈیکل کالج میں 1979 میں داخلہ لیا 1980 کے سیشن میں کلاسز شروع کیں تاہم 1981 میں لاہور سے مائیگریشن کرواکر راولپنڈی میڈیکل کالج میں داخلہ لیا اس دوران میں پڑھتا بھی رہا اور ملازمت بھی کرتا رہا مسلسل جدوجہد کے بعد بالاخر اللہ نے سرخروکیا اور ایم بی بی ایس کاامتحان 42سال بعد پاس کرلیا ، انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی جب وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے اس وقت ہوئی اور اس وقت ان کی عمر 67 سال ہے ان کے چھ بچے ہیں ،

  • ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزمیں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    لاہور(اے ایف بی ) پنجاب میںڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ جاری کر دی۔پنجاب کی 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں 17 ارب روپے سے زائد رقم کی بے ضابطگیاں کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ،قصور، اٹک، بھکر، چکوال، گوجرانوالہ ،گجرات، حافظ آباد سمیت دیگر اضلاع کی ناقص کارکردگی سامنے لائی گئی جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خلاف قانون 7 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے 175 کیسز کی نشاندہی کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ناقص انتظامی کنٹرول سے قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا اور آڈٹ رپورٹ میں کمزور اور ناقص حکمت عملی سے پہنچنے والے 2 ارب روپے کے نقصان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جبکہ آڈٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کیے جانے کا ریکارڈ ہی آڈٹ کیلئے فراہم نہیں کیا گیا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خلاف قانون ادائیگیوں کی انکوائری کرنے کی سفارش کر دی ہے اور اداروں کے سربراہوں کو کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کریں۔

  • ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد (اے ایف بی ) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 12 ستمبر کو ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں انتخابی دنگل سجے گا، جس میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں ہیں اور 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 551 ہے جب کہ 10 لاکھ 43 ہزار 190 خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے، 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں مجموعی طور پر 1644 پولنگ اسٹیشنز جب کہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سیکیورٹی کے لئے پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی موجود ہوں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کی موثر نگرانی کے لئے سیکرٹریٹ میں کمپلینٹ سینٹر قائم کر دیا ہے، انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات 9204402 (051) اور 9204403 (051) پر درج کروائی جاسکتی ہے۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتجیہ نشر کرسکتا ہے۔

  • 15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد (اے ایف بی) حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ، ویکسی نیشن 13ستمبر سے ہوگی اور ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 تا18سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن 13ستمبرسےہوگی، 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکوروناویکسین لگائی جائےگی۔ذرائع نے بتایا کہ این سی اوسی نے15تا 18 سال والوں کی ویکسی نیشن کی منظوری دیدی، 15 تا 18 سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافرادکی نظر ثانی شدہ ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کردی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ12تا17سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا۔

  • اگلے 24 گھنٹے اہم،عمر شریف کی اہلیہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    کراچی (اے ایف بی) پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی شریک حیات زرین عمر نے کہا ہے کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر انہوں نے مداحوں سے اداکار کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمر شریف کے لیےاگلے 24 گھنٹےبہت اہم ہیں برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے،

    واضح رہے کہ اداکار عمر شریف کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکہ میں ہوسکتا ہے ۔ عمر شریف نے کہا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے عمران خان کی مدد کی۔

  • نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ مراد راس نے بتا دیا


    لاہور(اے ایف بی)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر بروزبدھ تک بند رہیں گے۔

    کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے 13 ستمبر کو صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی گئی ہے۔ 13 ستمبر کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے مزید رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • تحریک انصاف آزاد کشمیر کی تنظیم نو سردار تنویر الیاس صدر اور راجہ منصور جنرل سیکرٹری مقرر

    اسلام آباد (اے ایف بی)تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تحریک انصاف آزادکشمیر کی تنظیم کے نئےعہدیداروں کاعلان کردیا آزادکشمیر حکومت کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کو صدر ، راجہ منصور خان کو جنرل سیکرٹری مقررکردیا ، اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جنرل سییکرٹری عبدالماجد خان تھے ،

    چیف آرگنائزر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابطسبق سینیر نائب صدر چوہدری ظفر انور ، نائب صدور چوہدری اظہر صادق، عتیق الرحمن ، عامر نذیر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، قاضی اسرائیل ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار مرتضی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مقبول ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، سلیم بٹ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ظفر عباسی فنانس سیکرٹری اورسردار ارشاد محمود انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیئے گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

  • ٹک ٹاکر عائشہ اور ساتھی ریمبو کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج

    لاہور(اے ایف بی ) عدالت نے ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی ۔ لاہور سیشن کورٹ میں مینار پاکستان میں ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے عدم پیروی پر درخواست خارج کرتے ہوئے نمٹا دی ۔ اندراج مقدمہ کی درخواست میاں توصیف احمد کی جانب سے دی گئی تھی ۔

    درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درخواست دی ۔ تاہم تھانہ شاہدرہ ایس ایچ او نے ملزمہ اور اس کے ساتھی کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ٹک ٹاکر خاتون اور اس کا ساتھی پلان کے ساتھ مینار پاکستان گئے، پولیس ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہی ۔ عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

    ادھر مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور لاہور میں رکشے میں سوار خاتون سے دست درازی کے معاملے میں ملزمان کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر محمد عباس کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ٹرائل میں سرکار کی نمائندگی کریں گے ۔ پراسیکیوشن لاہور ونگ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

  • نجی اسکولز جو نصاب پڑھا رہے ہیں ان کی این او سی لیں مراد راس

    اسلام آباد(اے ایف بی ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا ہے، ہم نے نجی اسکولز میں جو نصاب پڑھایا جا رہا ہے اس کی این او سی کی بات کی ہے کیونکہ نجی اسکولز میں سرکاری نصاب نہیں پڑھایا جاتا ہے ۔ حکومت کے لیے والدین کو مطمئن کرنا اہم ہے جبکہ نجی اسکولز کو ان کے اپنے نصاب پڑھانے سے نہیں روکا اور صرف ہم نے یہ کہا ہے کہ نجی اسکولز جو نصاب پڑھا رہے ہیں ان کی این او سی لیں ، نصابی کتابوں پر تصاویر کو متنازع نہ بنایا جائے ۔

    پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں 10 قسم کے نصاب پڑھائے جا رہے تھے جبکہ دنیا کے اکثر ممالک میں ایک ہی نصاب پڑھایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنرل نالج کو اردو میں رکھا ہے اور ہم تعلیمی اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں ۔ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے وقت لگے گا لیکن نتاءج اچھے ہوں گے ۔

  • پنجاب بھرمیں نئی داخلہ مہم کی مانیٹرنگ کا فیصلہ


    راولپنڈی (اے ایف بی )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھرمیں نئی داخلہ مہم کی مانیٹرنگ کا فیصلہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو دیا جانے والے ٹارگٹ تھرڈپارٹی سے چیک کرانے کےلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل ،داخلوں کے غلط اعدادوشمار دینے والے سکول ہیڈز کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بھی کارروائی کاسامناکرنا پڑے گا۔

    ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب بھر کے ضلعی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے داخلہ مہم کےلئے 10 لاکھ بچوں کو داخلے دینے کا ٹارگٹ دیا تھا جس کے لئے راولپنڈی کو 2 لاکھ 50 ہزار کا ٹارگٹ دیا گیاتھا ، راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع نے نئے داخلوں کی رپورٹ بھجوادی ہے جس کے تحت راولپنڈی ضلع میں ڈیڑھ لاکھ بچے داخلے کیے گئے ہیں جبکہ یہ مہم ابھی جاری ہے ،

    اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈییارٹمنٹ نے نئی داخلہ مہم کو مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے تھرد پارٹی سے چیک کرانے کےلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ، کمیٹیاں سکولوں میں کلاس وائز بچوں کو چیک کریں گے ،اورمانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا ،غلط اعدادوشمار دینے والے سکول ہیڈز کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے خلاد پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔