Blog

  • خاتون نے ایمبولینس میں 3 بچوں کو جنم دے دیا

    لکی مروت(اے ایف بی)لکی مروت میں اسپتال جاتے ہوئے ایمبولینس میں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔پشاور کی تحصیل نورنگ کی رہائشی خاتون کو نورنگ اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ خاتون نے راستے میں ایمبولینس میں تین بچوں کو جنم دے دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں نومولود بچے تندرست اور صحت مند ہیں

  • ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی میں معاملات طے پاگئے حکومت کے لئے پریشان کن خبر

    اسلام آباد(ے ایف بی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متحدہ وفد کی پیپلزپارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملے طے پاگئے ہیں جبکہ دونوں جماعتوں نے طے شدہ امور کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے اور معاملات کو تحریری شکل دی جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کےمطالبات مان لیے، دونوں جماعتوں نے ترمیمی بلدیاتی قانون کی شقوں پر اتفاق بھی کرلیا۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تحریری معاہدے کے مسودے کے فائنل ہونے پر حتمی اعلان ہوگا
    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے ایم کیوایم وفد زرداری ہاؤس پہنچا، ایم کیوایم رہنما عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر اور جاوید حنیف نے ملاقات کی۔ایم کیوایم وفد نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور رخسانہ بنگش بھی ملاقات میں موجود تھ

  • جاپانی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی

    سرگودھا(اے ایف بی) فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی اور جاپانی خاتون شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی۔ 50 سالہ حیاسا سائکا فیس بک پر رضوان نامی نوجوان کی محبت میں گرفتارہوئی، 3 سالہ سوشل میڈیا کی دوستی کے بعد 32 سالہ رضوان کی وجاہت خاتون کو پاکستان کھینچ لائی، حیاسا سائکا نے سرگودھا پہنچ کر معروف عالم قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ اسلام اسلام قبول کیا، جس کے بعد اس کا نکاح رضوان کے ساتھ کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے، تاہم دولہا کے اہل خانہ نے بیٹے کی خوشی کی خاطر جاپانی بہو کو قبول کر لیا ہے، جب کہ خاتون کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے۔ شادی کی تقریب میں عزیز واقارب اور دولہا کے دوستوں نے شرکت کی۔

  • ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 12 پیسےمزید مہنگا ہوگیا،تازہ اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 181 روپے 75 پیسےمیں فروخت ہورہا ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182.30 کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے۔ادھر سٹاک مارکیٹ میں بھیمندی دیکھی گئی اور 100 انڈکس 119 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43084 ٌپر ٹریڈ کررہاہے

  • اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی طلباء،والدین کے لئے ضروری خبرآگئی

    ریاض(اے ایف بی)سعودی وزارت تعلیم نے ماہ رمضان المبارک میں اسکول کے طلباء و طالبات کےلیے اوقات کار جاری کردئیے۔عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات جاری وضح کردئیے ہیں جس کے تحت تمام اسکول صبح 9 سے 10 بجے تک اپنے تعلیمی سلسلے کا آغاز کریں گے۔سعودی وزارت تعلیم نے ساتھ ہی ساتھ عید الفطر کی تعطیلات کا بھی اعلان کردیا جو پیر 24 رمضان المبارک کے بعد سے شروع ہوں گی

  • رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے حکومت نے عوام سے اہم اپیل کردی

    ریاض (اے ایف بی) سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام افراد سے جمعہ یکم اپریل 29 شعبان 1443ھ کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ جمعہ یکم اپریل کو ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے شعبان کی 29 تاریخ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ رمضان کا چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں پہنچ کر شہادت قلمبند کرائی جائے۔ چاند انسانی آنکھ اور دوربین کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جیسے بھی نظر آئے بیان قلمبند کرایا جائے

  • چودھری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں۔۔۔ ؟ ۔۔اندر کی خبر سامنے آ گئی

    اسلام آباد(اے ایف بی)وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود وہ عمران خان کی پارٹی جوائن نہیں کر ینگے اور آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے جب کہ (ن) لیگ میں ان کی واپسی کے امکانات ختم ہو چکے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے الیکشن 2018 سے قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں پارٹی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی آفر کی تھی جسے چوہدری نثار نے قبول نہیں کیا تھا۔وزیراعظم نے ان کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی آفر بھی کی تھی، اس وقت ان کی سوچ تھی کہ ایک ایسی اسمبلی جس میں ن لیگ اپوزیشن میں ہو اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر وہ ایوان میں شہباز شریف کیخلاف نہیں بول سکیں گے اور ایک صوبائی نشست کی بنیاد پر ان کا وزیر اعلیٰ بننا مناسب نہیں ہوگا۔وزیر اعظم کے رابطوں کے باوجود انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی نہیں بھری ، ان دنوں بھی وہ چکری اور حلقے کے دوسرے مقامات پر میل ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان کے صاحبزادے تیمور علی خان نے بھی حلقے میں اثر و رسوخ بڑھانا شروع کیا ہے۔چوہدری نثار علی خان کے پاس مستقبل کی سیاست کیلئے آپشنز کھلے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اندر مریم نواز کے سوا دیگر سینئر رہنماؤں کیساتھ رابطے برقرار ہیں

  • بلاول بھٹو مشکل میں پھنس گئے اہم ترین ادارے نے طلب کرلیا

    مالاکنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ بلاول 25 مارچ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل ڈی ایم او دفتر مالاکنڈ میں پیش ہوں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول کو نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے

  • ڈیجیٹل مارکیٹنگ وقت کی ضرورت،نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنرسکھایا جائے ، لبنہ علی

    اسلام آباد(اے ایف بی ) آئی ٹی پروفیشنل لبنہ علی نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے ٹیکنالوجی کی طرف جارہی ہے۔جس کی وجہ سے ہرشعبےمیں دن بہ دن جدت آرہی ہے ۔پاکستان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں وسیع مواقع موجود ہیں۔نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر کی طرف راغب کیاجائے جس سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی بلکہ اس انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا،ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے لوگوں میں اگاہی پیدا کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی عالمی شہریت یافتہ ویب انجنز سے سرٹیفائیڈکی بانی لبنہ علی نے کہا ہے کہ دنیا دیجیٹیلائز ہوچکی ہیں،انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی طرف رحجان بڑھ چکا ہے۔اس انڈسٹریز میں کام کرنے والے لوگ تیزی سے ارب پتی بنتے جارہے ہیں۔لبنہ علی نے پاکستانی خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اس شعبے میں دلچسپی لیں،کیونکہ خواتین کیلئے اس میں ترقی کے زیادہ امکانات موجود ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا پلیٹ فارم کمپنیوں کے لئے صارفین تک اسان رسائی فراہم کرتا ہے ،یہی وجہ کہ کاروباری کمپنیوں کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ لازم ہوگئی ہے ،اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ویب اسیشنلزکا بنیاد رکھا اور اللہ تعالی کا فضل ہے کہ آج میرا ویب سائٹ راولپنڈی ،اسلام آباد میں گوگل اورمائیکروسافٹ ایڈز سے سرٹیفائیڈ واحد ویب سائٹ ہیں۔اورہماری ٹیم اپنے کلائنٹس کو تسلی بخش ڈیجیٹل سروسز مہیا کرنے کیلئے ہروقت کوشاں رہتی ہیں،گوگل اور مائکروسافٹ کے علاوہ مجھےکئی بین الااقوامی کمپنیوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بہتری لانے پر ایوارڈز دیئے ،جن میں ان باؤنڈ مارکیٹنگ سرٹیفائیڈ، گوگل اینالیٹکس سرٹیفائیڈ سمیت گوگل اور مائیکروسافٹ کے پارٹنر ایجنسی بھی ہے ۔ہمارے اہم سروسز میں آؤٹ سورس ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گوگل اشتہارات کی مہم اور ٹرناراؤنڈ مینجمنٹ شامل ہیں۔

  • میلے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

    اٹک(اے ایف بی)اٹک میں میلے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق رات گئے بولیانوال میں عرس اور میلے کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی رات گئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔دوسری طرف آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اٹک کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔