Blog

  • مکان کی چھت گرنے سے باپ اپنے 2 کمسن بچوں سمیت جاں بحق

    سوات (اے ایف بی) مردان میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اپنے 2 کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشوں کو ملبے سے نکال لیا ۔مردان کے علاقہ طورو سواڑیان کے قریب فقیر آباد میں لیاقت نامی شخص کے کچے مکان کی شہتیر اچانک ٹوٹ گئی جس سے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں موجود لیاقت اپنی 5 سالہ بیٹی اور 3 سالہ بیٹے سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والا لیاقت چار بچوں کا باپ تھا، حادثے سے 8 سالہ بیٹا اور 6 سالہ بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئ

  • تحریک عدم اعتماد پر جوڑ توڑ کا فائنل راؤنڈ شروع

    اسلام آباد(اے ایف بی) متحدہ اپوزیشن کی قیادت ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کے ساتھ روابط تیز کردیئے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیے جانے کے بعد تحریک عدم اعتماد پر جوڑ توڑ کا فائنل راونڈ شروع ہوگیا ہے، اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ کے ساتھ رابطے تیز کردیئے گئے ہیں، اور اتحادیوں کے مطالبات تسلیم کرنے میں حتمی پیش رفت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتیں اگر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوئیں تو 25 مارچ کے بعد ان کے وزراء مستعفی ہو جائیں گے، اور انہیں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں مستقبل کی حکومت میں موجودہ سے زیادہ شیئر ملنے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کی نمبر گیم میں بھی تبدیلی ہورہی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی گنتی میں جمع تفریق کا عمل جاری ہے، اس سارے معاملے میں ترین گروپ اور ق لیگ کی اہمیت بڑھ گئی ہے، دونوں جماعتوں کی قیادت اور رہنماؤں کے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ روزانہ رابطے ہو رہے ہیں، اور دونوں جماعتوں کا واضح جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے، تاہم ترین گروپ نے حکومت کیلئے اب بھی مشروط دروازے کھول رکھے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اگر وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی پر رضامند ہوتے ہیں تو ترین گروپ کے چند صوبائی ارکان حکومتی صفوں میں واپس جا سکتے ہیں، تاہم ترین گروپ کے تمام ارکان ہر نوعیت کے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیر ترین کو دے چکے ہیں اور سب جہانگیر ترین کے اعلان کے منتظر ہیں۔

  • بھارتی سنیما میں فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے دوران’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے

    ممبئی (اے ایف بی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے دوران تھیٹر میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج سنائی دینے لگی۔یہ واقعہ مغربی بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آیا ہے۔ 90ء کی دہائی میں کشمیری وادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔تاہم فلم نے اپنی کہانی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے اور کچھ لوگ اس کے بنانے والوں پر لوگوں کے درمیان پروپیگنڈا پیغامات پھیلانے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔اس فلم میں مسلمانوں کو عسکریت پسند دکھایا گیا ہے۔ فلم کو بی جے پی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ فلم نقادوں کی جانب سے اس فلم پر ملے جلے تجزیے سامنے آرہے ہیں۔ جب کہ کچھ ناقدین نے اس فلم کو ’’جذبات سے کھیلنے کی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین نے کہا ہے کہ ’’کشمیر فائلز‘‘ فلم میں حقائق کو ’’غیر ذمہ داری‘‘ اور ’’اسلاموفوبیا‘‘ کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔اب اس سب کے درمیان تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تھیٹر میں دو افراد نے مبینہ طور پر فلم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھیٹر میں موجود لوگوں کو بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پس منظر میں فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ چل رہی ہے۔ اس کے بعد فلم بینوں میں موجود ایک شخص ایک دوسرے شخص کو مارنا شروع کردیتا ہے۔اگرچہ وائرل ویڈیو کی آواز واضح نہیں ہے تاہم رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو لوگوں نے فلم دیکھتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔

  • کرومیٹک ٹرسٹ کا سگریٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد(اے ایف بی ) کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت سگریٹ پر ۓیکس عائد کرے ، اس اقدام سے جہاں حکومت اربوں روپے کا ٹیکس وصول ہوگا وہاں سگریٹ کے باعث پیداہونے والی بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے سروے کے مطابق پاکستان میں چھ سے پندرہ سال کی عمر کے تقریبا بارہ سو بچے روزانہ سگریٹ نوشی کی جانب راغب ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ جیسے ترقی یافتہ ممالک اپنی آنیوالی نسلوں کو سو فیصد تمباکو نوشی سے پاک کرنے کی راہ پہ گامزن ہیں ۔شارق خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان ملکی آبادی کا ساٹھ فیصد ہیں اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو کم عمری میں ہی تمباکو نوشی سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہی دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دور کرنے کا سب سے موثر ذریعہ اس کے ٹیکس میں اضافہ ہے اسی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں بالخصوص اور کئی ترقی پذیر ممالک میں سگریٹ کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں ۔ سگریٹ کی قمیتوں میں اضافے سے نہ صرف اس کے استعمال میں کمی آئے گی بلکہ بچوں اور نوجوانوں کی قوت خرید سے بھی باہر ہو جائے گاکرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ستر ہزار افراد تمباکو نوشی کے استعمال کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اس لیے دنیا بھر میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع کو بچانے کے لیے تمباکو نوشی پہ ٹیکس کو بڑھایا جاتا ہے انہوں نے اس بات پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آئندہ مالی سال میں تمباکو پہ ٹیکس کی شرح پہ کم از کم تیس فیصد تک اضافہ کرے۔پاکستان مین سی ٹی ایف کے ڈائریکٹر ملک عمران نے کہا کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ، موجودہ قوانین پہ سختی سے عمل در آمد ، کھلے سگریٹ کی فروخت اور دکانوں میں پرکشش انداز سے رکھنے کے طریقہ کار کی حوصلہ شکنی کرنے سے تمباکو نوشی کے رجحان میں یقینی کمی آئے گی ۔

  • ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کب کہاں ہوگا؟

    کولمبو(اے ایف بی)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی تاریخوں اور میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔اے سی سی کا اجلاس کولمبو میں ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس کے دوران بھارت کے جے شاہ کو 2024 تک متقفہ طور اے سی سی کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ قطر کرکٹ ایسوی ایشن کو اے سی سی کی مکمل رکینت بھی دی گئی۔اے سی سی کے اجلاس میں سری لنکا کو ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی میزبانی دینے کا اعلان بھی کیا گیا، ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔میزبان سری لنکا کے علاوہ بھارت، پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی جب کہ ایک اور ایشیائی ٹیم کا فیصلہ کوالیفائرز کے بعد کیا جائے گا جو کہ 20 اگست سے کھیلے جائیں گے

  • آن لائن میوزک مقابلے کے میں 10 خوش نصیبوں کا چنائو کرلیا گیا

    اسلام آبا(اے ایف بی)پاکستان کے ممتاز ،مقامی میوزک پلیٹ فارم Bajao.PK نے آن لائن میوزک مقابلے کے بہترین10 لوگوں کا چنائو کر لیا ہے اس پلیٹ فارم نے 28 جنوری کو پاکستان بھر میں نئی آواز آن لائن میوزک مقابلےکا آغاز کیا تھا۔اس سے پہلے مقابلے کے تین دور ہوئے تاکہ بہترین میوزیشنزفاتحین کا انتخاب کیا جا سکے.میوزک کے اس مقابلے میں ملک کے طول و عرض سے 1000 نوجوانوں نے اپنی سر بھری گائیکی کے ساتھ حصہ لیا.آن لائن میوزک مقابلے کا مقصد ملک میں سر کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھارنا تھا.تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ممتاز اور مقامی میوزک پلیٹ فارم Bajao.PK نے بہترین10 لوگوں کا چنائو کر لیا ہے پلیٹ فارم نے 28 جنوری کو پاکستان بھر میں نئی آواز آن لائن میوزک مقابلے کا آغاز کیا تھا۔اس سے پہلے مقابلے کے تین دور ہوئے تاکہ بہترین 3 میوزیشنزفاتحین کا انتخاب کیا جا سکے میوزک کے اس مقابلے میں ملک کے طول و عرض سے 1000 نوجوانوں نے اپنی سر بھری گائیکی کے ساتھ حصہ لیا.مقابلے میں لاہور سے زائرہ علی، تلہ گنگ سے عثمان قیوم، اسلام آباد سے علی بلوچ، لاہور سے غیاث حیدر، کوئٹہ سے سمین خواجہ، کشمیر سے عائشہ ناصر خان، کراچی سے نعمان الشیخ، راولاکوٹ سے احمر خان، اسلام آباد سے دانش بٹ کو مبارکباد دی ہے۔ ، اور لاہور سے تعلق رکھنے والے مدبر خان ٹاپ ٹین باصلاحیت موسیقار قرار پائیجبکہ مقابلے کی میزبانی یشال شاہد اور بلال خان کر رہے ہیں، عبداللہ قریشی، اور عمیر جسوال مقابلے کے اختتام پر فاتحین کا اعلان کریں گے۔Bajao.Pk “نئی آواز” کا اقدام ٹیلی ویژن پر کسی بھی گانے/موسیقی شو کے برعکس ایک آن لائن موسیقی کے مقابلے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس سے باصلاحیت فنکاروں کا ایک پول بنایا جائے جو پاکستان میں میوزک انڈسٹری کا مستقبل بنائیں گے

  • کینڈی(اے ایف بی)شدید مالیاتی بحران کے باعث کاغذ کی درآمد بند ہونے سے سری لنکا میں اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیےگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن محکمہ تعلیم کےحکام کا کہناہےکہ ٹیسٹ پیپرز کے لیے ضروری کاغذ اور سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے سبب درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے مغربی صوبے میں اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیےگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اسکول طلبا کے لیے امتحان پیر سے شیڈولڈ تھے خیال رہے کہ سری لنکا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی کمی کا شکار ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے سری لنکا کی بیل آؤٹ پیکج کی درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

  • سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد(اے ایف بی) سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے تحریک عدم اعتماد اور ڈی چوک پر جلسے و لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست آج فوری سماعت کے لئے مقرر کی۔ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال اورجسٹس منیب اختر پر مشتمل دورکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کی استدعا سیاسی تناظر میں ہے، عدالت نے ملک کے سیاسی تناظر کو نہیں آئین کو دیکھنا ہے اور قانون پر عملدرآمد ہونا چاہیے، اخبارات سے معلوم ہوا کہ آرٹیکل 63 اے کے حوالے سے حکومت بھی سپریم کورٹ آ رہی ہے، سپریم کورٹ بار لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے خدشات رکھتی ہے، ہم نے از خود نوٹس نہیں لیا بلکہ دائر درخواست کو سن رہے ہیں، کل ہم نے ایسا واقعہ دیکھا جو آزادی رائے اور احتجاج کے حق کے خلاف تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس بارے میں تو کوئی دوسرا سوال نہیں ہے، کچھ حکومتی ممبران سندھ ہاؤس میں تھے، جس نے سیاسی ماحول کو گرما دیا، اچانک سیاسی درجہ حرارت بڑھا اور یہ واقعہ ہوا ، عوام پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں لیکن تشدد کا بھی جواز نہیں ہے، قانون کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں، میں واقعے کا پس منظر بتانا چاہتا ہوں، 100 احتجاج کرنے والوں کو پولیس نے سندھ ہاؤس سے منتشر کیا ، اسکے بعد 20 لوگ احتجاج کرنے آگئے، 13 لوگوں کو حملہ کرنے پر گرفتار کیا اور تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، آج مجسٹریٹ نے 13 مظاہرین کو رہا کر دیا۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدم اعتماد کا تعلق سیاست ہے، اس سے عدالت کا کوئی تعلق نہیں، ہمارے سامنے سندھ ہاؤس واقعے کے علاوہ کچھ بھی توجہ طلب نہیں ہے، سیاسی عمل بہت سے عناصر پر مشتمل ہوتا ہے، سندھ واقعے پر اٹارنی جنرل نے قانون کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام ف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پبلک پراپرٹی اور قومی اداروں کو دھمکیاں ملیں، کیا پبلک پراپرٹی پر دھاوا بولنا بھی قابل ضمانت جرم ہے، سیاسی عمل آئین و قانون کے تحت ہونا چاہیے ، ارکان اور اداروں کو تحفظ آئین کے مطابق ملنا چاہیے، امید کرتے ہیں تمام سیاسی فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کرے گی مگر قانونی امور کو دیکھا جائے گا، سندھ ہاؤس کو نقصان پہنچایا گیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں قانون کے مطابق برتاؤ کریں اور خلاف قانون کوئی اقدام نہ کریں۔سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس واقعے پر آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔قبل ازیں ترجمان سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس پر حملے کا از خود نوٹس لینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سندھ ہاؤس پر حملے کاکوئی سوموٹو نوٹس نہیں لیا۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے پٹیشن فائل کی ہے اس پر سماعت ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی تھی لیکن پھر آج اچانک فوری سماعت کےلیے مقرر کردی۔سپریم کورٹ بار نے آئینی پٹیشن میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی ہدایت کی جائے ، حکومتی اداروں کو ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار یا نظر بند کرنے سے روکا جائے ،اسلام آباد میں ایسے عوامی اجتماع سے روکا جائے جس سے ارکان اسمبلی کے قومی اسمبلی پہنچنے میں رکاوٹ ہو۔

  • سکولوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا

    لاہور(اے ایف بی) سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ ، ڈینگی تدارک کیلئے سکولوں کا سرگرمیاں نہ کروانے کا انکشاف ہوا ہےتفصیلات کے مطابق سکولوں میں ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرگرمیاں نہ ہونے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا۔ سکولوں میں تعینات ڈینگی فوکل پرسنز نے محکمہ تعلیم کو روزانہ کی سرگرمیوں کی تصاویر بھجوانا بند کر دیں تھیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں سو فیصد ڈینگی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔فوکل پرسنز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سرگرمیاں کروانے کے بعد تصاویر محکمے کو بھجوائیں گے۔ سکول ایجوکیشن کے احکامات نہ ماننے کی صورت میں فوکل پرسنز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ افسوس ناک خبرآگئی

    راولپنڈی(اے ایف بی) فتح جنگ انٹرچینج کے قریب مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ فتح جنگ انٹر چینج کے قریب سائن بورڈ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے