Blog

  • پی سی بی نے وعدہ پورا نہیں کیا،آسٹریلوی کرکٹر پی ایس ایل چھوڑ گئے

    لاہور(اے ایف بی) آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر جو کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے پی ایس ایل میں مزید شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جیمز فالکنز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل کو چھوڑنا پڑا، پی سی بی نے کانٹریکٹ کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔میں پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب تھا مجھ سے ادائیگیوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولا گیا۔

    مجھے اس بات کی تکلیف ہے کہ چونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا یہاں کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے ذلت آمیز ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے ‏ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےجبکہ شرفن ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے الگ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ، انگلش آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ‎۔




  • آزاد کشمیر کے عوام 24فروری کو اسلام آ باد میں کشمیر ریلی میں شرکت کریں سلطان محمود چوہدری

    مظفرآباد(اے ایف بی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 24فروری کو اسلام آ باد میں کشمیر ریلی میں شرکت کی جائے ۔ عوام ثابت کر دیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں اور اس موقع پر پوری دنیا اور عالمی میڈیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ ماہ ہونے والی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں آزادی کے بیس کیمپ کی قیادت کی مشاورت سے 24فروری کو اسلام آ باد میں منعقد ہونے والی کشمیر ریلی کی یہ پہلی کال ہے۔ یہ ریلی نیشنل پریس کلپ اسلام آباد سے شروع ہو کر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہو گی جہاں پر آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدیں خطاب کریں گے۔ اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے آپ لوگ اس میں بھروپور انداز میں شرکت کریں تاکہ ہم مزید اقدامات بھی اٹھا سکیں۔ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور حکومت سازی میں ان کا اہم کردار ہے، حکومت بنانے میں ان کی بڑی کاوشیں ہیں میں پہلے سے زیادہ کوشش کروں گا کہ انہیں حکومت میں عزت، احترام اور جائز مقام مل سکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے راہنماں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں پارٹی راہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے جب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے اس امر اور عزم کا اعادہ کیا تھا کہ آزاد کشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور میں یہاں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ کیونکہ 5اگست 2019 کو آرٹکل 370 اور 35A کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی اور اس کے بعد بھارت نے وہاں پر 42لاکھ غیر ریاست ہندوں کو جعلی ڈومیسال جاری کیے اور وہ ایسے اقدامات اٹھانے کی سازش کر رہا ہے جس کے ذریعے مسئلہ کشمیرختم ہو سکے۔

  • میری پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی جو بعد میں تباہ کن ثابت ہوئی ،گلوکارہ حدیقہ کیانی

    اسلام آباد(اے ایف بی)گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی جو بعد میں تباہ کن ثابت ہوئی تھی ۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حدیقہ کیانی نےکہا کہ ان کی پہلی شادی ایک تھری ڈی اینی میٹر کے ساتھ ہوئی تھی جو کہ میری 1990 میں جاری گانے کی وڈیو دیکھنے کے بعد میری محبت میں گرفتار ہو گئے تھے اور ہمارے ایک مشترکہ دوست کی کوششوں سے ان کا پرپوزل ہمارے گھر تک پہنچا تھا، میرا خاندان راضی ہو گیا کیونکہ ان دنوں وہ بھی میرے رشتے کی تلاش میں سرگرداں تھے ۔

    حدیقہ نے کہاکہ جب ان سے ان کی منگنی ہوئی تو وہ زیادہ خوش نہیں تھی ،لیکن ان کی جانب سے محبت میں خودکشی کی کوشش نے مجھے رام کر دیا میں نے سوچا کہ جو شخص میرے لیے جان دے سکتا ہے وہ میری خوشی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے اور یہی سوچ میری غلطی تھی ،شادی ساڑھے پانچ سال قائم رہی اور یہ عرصہ مجھے ہی اس کو خوش کرنے کی کوشش میں گزر ا ۔ حدیقہ کے مطابق ان کی ولادہ کو میرے گانے گانے سے چڑ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ علیحدگی بڑی تکلیف دہ تھی الگ ہو جانے کے بعد بھی میں امید کرتی تھی کہ وہ میری طرف لوٹے گا اور معافہ مانگے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

  • پنجاب کےکنٹریکٹ ملازمین کیلئےبڑی خبر

    لاہور (اے ایف بی) کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنےکیلئےقانون میں مزیدنرمی کافیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نےریگولرائزیشن ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ کرلیا۔ کنٹریکٹ پربھرتی گزٹڈ آفیسرز کومستقل ہونےکیلئے3مواقع ملیں گے، کنٹریکٹ پر بھرتی گزٹڈآفیسرزکو پبلک سروس کمیشن کاامتحان دینا ہوتاہے۔

    اس سےپہلے مستقل ہونیوالوں کوصرف ایک چانس ملتاتھا،ترمیم کےبعد مختلف محکموں کےسینکڑوں ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔نئی ترامیم کی منظوری کیلئےسمری قائمہ کمیٹی قانون کوارسال کردی گئی، قائمہ کمیٹی اور کابینہ کی منظوری کےبعدپالیسی پرعملدرآمد ہوگا۔

  • طلبا کیلئے اہم خبر، امتحانات کا طریقہ کار تبدیل

    لاہور (اے ایف بی) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 18 اضلاع میں نیا امتحانی طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

    پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری سکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا ۔پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردخا جائے گا۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ میں ہونےوالے امتحانات سے کی جائے گی۔

  • مشکل ترین الیکشن میں ساتھ نبھانے والے ہمارا اصل اثاثہ ہیں ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں راجہ فاروق حیدر

    ہٹیاں بالا (اے ایف بی)سابق وزیراعظم آزا حکومت ریاست جموں کشمیرو سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مشکل ترین حالات میں جماعتی ٹکٹ ہولڈرز کی حمایت کی ہے ان کو کسی صورت فراموش نہیں کرینگے،قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے نظریے کے ساتھ چلنے کے خواہشمند آزادکشمیربھرکے سیاسی زعما ء کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں، انتخابات کے دوران جنہوں نے کسی وجہ سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی یا کسی اور جماعت میں شامل ہوگئے تھے چونکہ جماعت میں اس حوالے سے سزا و جزا کا عمل ختم ہوچکا ہے اس لیے اگر وہ جماعت میں شامل ہونا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ ماسوائے ان کے جو قرآن پرحلف اٹھا کر منحرف ہو گئے تھے ایسے لوگ اللہ تعا لی کے مجرم ہیں ان کی واپسی کسی صورت نہیں ہوگی۔ ضلع جہلم ویلی میں میرٹ پر تنظیم سازی ہوگی میری کوئی پسند و ناپسند نہیں ہے جو میرٹ پر ہوگا وہی آگے آئیگا، ہر گاوں یونین کونسل وارڈ حلقہ تحصیل اورضلع کا انتخابی عمل مکمل جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔

    ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا اوریونین کونسل سینا دامن کے جماعتی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی صدر فرید خان، سابق تحصیل صدر راجہ آفتاب خان اور دیگر سابق جماعتی عہدیداران نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں آمد پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فروق حیدر خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔تنظیمی تقریب ایک بڑے جلسہ گاہ کی شکل اختیار کر گئی اور پنڈال میں جگہ کم پڑنے کے باعث بیشتر لوگ کھڑے رہے۔

    راجہ محمد فاروق حیدرخان نےکہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی قیادت و رہنمائی میں ہم نے آزادکشمیر کے عوام کی 5 سال خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین الیکشن میں ساتھ نبھانے والے ہمارا اصل اثاثہ ہیں ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اور اس الیکشن سے پہلے جو لوگ ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ان کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ جنہوں نے پیسے اور عہدے کو ٹھکرایا اور ہمارے قافلے میں شامل ہوئے اور کوٹلی نکیال سمیت آزادکشمیر بھرمیں جن کارکنان نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کی ان کے حقوق کا میں محافظ ہوں اور ان کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت میں شامل ہونے پر کسی پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی تاہم اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ آزادکشمیر بھر سے لوگوں کو بلاتخصیص شامل کرینگے اور ان لوگوں کو خاص کر جو جماعت چھوڑ کر گئے تھے کیونکہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سزا، جزا کا عمل ختم ہوچکا ہے لیکن ان لوگوں نے جو کلام الہی اٹھا کر اس سے منحرف ہوئے کا نہ صرف سیاسی ناطقہ بند کرینگے بلکہ وہ جہاں جہاں جائیں گے ان کا پیچھا کرینگے اور ان کی سیاست کو اختتام پذیر کرکہ دم لیں گے۔

  • پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، مریم نواز

    اسلام آباد(اے ایف بی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہےلہذا عدم اعتماد کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے میرے خلاف باربار ثبوت مانگے، لیکن نیب نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت مانگی، یہ لوگ میرے خلاف ایک ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے، اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں، ہر پیشی پر عدالت آتی ہوں، عدالت کی جانب سے نیب کو اتنی ڈھیل نہیں دینا چاہئے، عدالت نے نیب پروسیکیوٹر کو تیاری کے لیے چار ہفتے مہلت دی، انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف کی فراہمی سے انکارہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت پر شک ہوتا ہے، یہ دنیا کے واحد وزیراعظم ہے جو عوام کے خرچے پر بنی گالا میں عیاشی کرتے ہیں، آپ کو عوام کا دکھ کیسے پتا ہو کیونکہ آپ کے گھر کا کچن تو کوئی اور چلاتا ہے، اس دور حکومت میں ہر روز ملک کی تباہی ہورہی ہے، ایک ہی جھٹکے میں آپ نے 12 روپے پٹرول بڑھا دیا جس سے ہر چیز مہنگی ہو گئی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام آپ کو کن الفاظ سے یاد کرتی ہے، آپ کے لیے شرم کی بات ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ صحافیوں کے معاملات میں پاکستان دنیا کا خطرناک ملک ہے، عمران خان کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے پرویز مشرف کا دور یاد آتا ہے، گزشتہ روز شہری کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا گیا، لوگوں کے گھروں میں ریاستی ادارے کے اہلکاروں کا دیواریں پھلانگ کر جانا افسوسناک ہے، مجھے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، اگر غلط کام کئے ہیں تو تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں، اپنی غلطیاں نہیں دیکھتے اور غلطیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو تکلیف دیتے ہیں، جو معیار آپ نے اپنی اہلیہ کے لیے سیٹ کیا ہے وہی دوسروں کی بیٹیوں اور ماؤں کے لیے بھی رکھیں، خاتون اول کا احترام کرتے ہیں مگر معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سرکاری خرچ پر انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، کل بھی ریاستی اداروں کو استعمال کرکے انتقام کی سیاست جاری رکھی، میری ماں جب بستر مرگ پر تھیں تو پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بارے میں کہتے تھے کہ وہ ٹھیک ہیں اسپتال میں کھانا کھا رہی ہیں، اسپتال سے لوٹتے ہوئے پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے اپارٹمنٹ کے نیچے کھڑے ہوکر مجھے گالیاں دیتے تھے، ہمارے گھر پر حملہ کیا گیا، مجھے ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا کیا میں کسی کی بیٹی نہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں ہمارے جوان شہید ہوگئے اور عمران خان چین میں اولمپکس دیکھنے گئے ہوئے تھے، ان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، وہ ریاستی نواب یا بادشاہ نہیں، ان کا بھی احتساب ہوگا، انہیں عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، تحریک انصاف میں ایم این ایز اور ایم پی ایز فارورڈ بلاک بنا کربیٹھے ہیں،عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی تمام اتحادیوں سے کہوں گی عوام کی آواز پر لبیک کہیں، عوام کو بھی اپوزیشن کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے۔

  • صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد(اے ایف بی)صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔محسن بیگ کی اہلیہ نے درخواست میں دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی۔ اہلیہ محسن بیگ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا، عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔دوسری جانب صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مار کرانہیں گرفتار کیا تھا۔صحافی محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے نے وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس نے الگ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا۔اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیاگیا تھا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔ جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ محسن بیگ نے بیٹے و ملازمین کے ہمراہ سرکاری ملازمین پر فائرنگ کرکے جرم کا ارتکاب کیا، ملزم کو تھانہ مارگلہ اسلام آباد منتقل کیاگیا تھا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز محسن بیگ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • رہائی نہ ملی، موت مل گئی ،سپریم کورٹ نے2سال بعد درخواست ضمانت خارج کردی

    اسلام آباد (اے ایف بی)سپریم کورٹ میں انوکھی سماعت، دوسال پہلے فوت ہونے والے شخص لعل خان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیس غیر موثر ہوگیا، عدالت نے متوفی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دوسال پہلے فوت ہونے والے شخص لعل خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیس غیر موثر ہوگیا، عدالت نے متوفی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    دوران سماعت متوفی لعل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ طبی بنیاد پر فروری 2020 میں سزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔ مارچ 2020 میں لعل خان کینسر سے لڑتا ہوا جیل میں ہی فوت ہوگیا۔ درخواست آج 2 سال بعد مقرر ہوئی ہے، جیل اور اسپتال انتظامیہ نے لکھ کر دیا تھا کہ علاج کی سہولت نہیں۔لعل خان کی سزا کیخلاف مرکزی اپیل سنی جائے، لعل خان کو اغواء کے جرم میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر قید سنائی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، لعل خان 2012 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید تھا۔

  • سکولوں میں سالانہ امتحانات کب سے ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان

    لاہور(اے ایف بی)پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، پیک کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات ہونگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ پیک کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات ہونگے۔

    پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔ سکولوں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہے گے۔سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔ پیک تمام سکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کا امتحان منعقد کروائے گا۔ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز 25 اپریل کو سکولوں فراہم کردیئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔