Blog

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مسجد پر حملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد  (اے ایف بی )ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے مزید چار نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    اس کے علاوہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔ بھارتی فوج کی اس غیر اخلاقی حرکت پر پاکستان نے مسجد پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مسجد پر فائرنگ کی اور ہینڈ گرینڈ حملہ کیا، مسجد پر حملہ نام نہاد سرچ آپریشن کی بنیاد پر کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی آپریشن اور ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے، بھارتی فورسز کی غیر انسانی حرکات اخلاقی پستی کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کونشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے۔

  • چینی اسکینڈل؛ جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور(اے ایف بی ) چینی اسکینڈل کیس میں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔لاہور کے بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد چوہدری نے چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر ایف آئی اے پراسکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں موجودہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔ وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم مزید اگلے ہفتے میں کچھ دستاویزات تفتیشی افسر کو دیں گے، جہانگیر ترین اور علی ترین نے تفتیش جوائن کرلی ہے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے دائرہ اختیار پر ایف آئی اے اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے جب کہ سیشن کورٹ نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کی ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کے ہمراہ ممبران قومی اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ساتھ تھی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ ان کے خلاف ہونے والی انکوائری شفاف نہیں لہذا تحقیقات کے لیے غیرجانبدار کمیٹی بنائی جائے۔

  • مقبوضہ کشمیر کی گلیوں میں عمران خان اور سربراہ پاک فوج کے پوسٹرز چسپاں

    سری نگر(اے ایف بی ) مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔پوسٹرز مقبوضہ کشمیر کے وسطی اضلاع سری نگر، بڈگام جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اسلام آباد انت ناگ، شوپیاں، کلگام اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور ہندوارہ کپواڑہ اضلاع میں چسپاں کئے گئے ہیں

    وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر کے علاوہ ان کے بیانات بھی تحریر کئے گئے ہیں۔پوسٹرز پر وزیراعظم عمران خان کو کشمیریوں کا سفیر لکھتے ہوئے ان کا جملہ ’ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دیا جائے‘ تحریرکیا گیا ہے۔ جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ادا کردہ جملے ’ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ بھی تحریر ہیں۔

  • رمضان میں بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد

    ریاض(اے ایف بی ) سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کےلیے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے گی جو کورونا ویکسین لگواچکے ہوں گے لہذا جن کو عمرہ ادا کرنے کے لیے حکومتی اجازت نامہ درکار ہے ان کے لیے لازم ہے کہ وہ کورونا کی 2 ویکسین لازمی لگوائیں۔

    سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف عمرہ نہیں بلکہ حرم شریف میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے لیے بھی اجازت نامہ درکار ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے والے افرد کے لیے بھی کورونا کی 2 ویکسین وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندیاں رمضان المبارک میں زیادہ رش کے سبب کورونا وبا کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں اور ان پر عمل درآمد کروانے کے لیے سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔لگوانا لازم ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہوں یا نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام جانے کے خواہش رکھتے ہوں ان کے لیے اجازت نامہ لینا ضرری ہے جب کہ سیکیورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے-

  • برطانوی شہزادی کی مسجدمیں‌آمد سرپر دوپٹہ اوڑھ لیا

    لندن(اے ایف بی ) برطانوی شہزادے چارلس کی اہلیہ پرنس کمیلا پارکر نے مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل اپنے سر پر دوپٹہ بھی لیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادے کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن کے اسلامک کلچرل سوسائٹی کی مسجد میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔

    مسجد میں آنے کے لیے کیمیلا پارکر نے اپنے سر پر دوپٹہ اوڑھا جبکہ انہوں داخل ہونے سے قبل جوتے بھی اتارے۔ کمیلا نے عملے سے ویکسی نیشن سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے گفتگو بھی کی۔کیمیلا نے بے گھر بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں حصہ لیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔مسجد انتظامیہ کے اراکین نے بچوں میں کھانا تقسیم کرنے میں کمیلا پارکر کی مدد بھی کی اور انہیں بتایا کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

  • اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان

    اسلام آباد(اے ایف بی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسحاق ڈار اور آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے میں پیش رفت ہوگئی ہے۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی، آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا 9جائے گا، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوراً ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

    وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار لندن میں ہیں جبکہ چوہدری نثار نے ملک میں ہونے کے باوجود اب تک رکن پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔ انہیں 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی تھی

  • نجی تعلیمی اداروں کا قافلوں کو روکنے پر وہی دھرنا دینے کا فیصلہ

    راولپنڈی (اے ایف بی)لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، حکومت کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے ہماری جدوجہد تعلیمی اداروں کی بحالی ہے ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ، تعلیم بحالی تحریک اہداف کے حصول تک جاری رہے گی، حکومت نے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی تو انتظامی کمیٹی کی ہدایت پر وہی دھرنا دے دیا جائے گا، حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہو گی، حکومت فلفور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرے وزیراعظم ;آرمی چیف چیف جسٹس شعبہ تعلیم کو تباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے،

    ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی ،عرفان مظفر کیانی ،ملک حفیظ الرحمان ، محمد بلال اعظم، ا فتخار محمود چوہدری ،امجد زیب، وسیم سیفی، انیس اقبال، محمد عمیر، چوہدری یاسر، عمران درانی ،شیر اعوان ،آصف محمود ،شہزادہ الطاف نے مصریال، چکری روڈ میں الگ الگ میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

    راجہ الیاس کیانی نے کہا کہ پنجاب بھر سے ہزاروں سکولز مالکان اساتذہ لانگ مارچ میں شرکت کریں گے، لاہور کا قافلہ بذریعہ جی ٹی روڈ فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کی قیادت میں اسلام بآاد کی طرف روانہ ہو گا، مختلف ڈویژن کے قافلے موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کر لیے گئے ہیں ،ملک بھر کی تمام نمائندہ تنظیموں کی حمایت حاصل ہے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن میزبانی کے فراءض انجام دے گی جس کے لئیے کارکنان فعال کردار ادا کریں گے،

  • کورونا سے کن بیماریوں کا خطرہ؟ نئی تحقیق میں خوفناک انکشاف


    لندن(اے ایف بی) برطانیہ میں کورونا وائرس اور دماغی بیماری میں تعلق پر تحقیق کے مطابق کورونا سے ڈپریشن، ڈیمینشیا، اسٹروک جیسے دماغی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کا دماغ پر براہ راست اثر ہوتا ہے، اسپتال میں داخل ہونے والے اور آئی سی یو کے مریض دماغی امراض کے خطرے کی زد میں زیادہ ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا افراد 14 قسم کے دماغی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں جن میں اینگرائٹی اور موڈ میں اتار چڑھاؤ کی شکایت عام ہے جبکہ اسٹروک اور ڈیمینشیا کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے سے سب سے پہلا اثر آپ کی جسمانی توانائی اور دماغی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ نیند کی کمی سے آپ سارا دن تھکن اور سستی کا شکا رہیں گے۔ آپ اپنے کام ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے سکیں گے، نہ ہی نئے تخلقیی خیالات سوچ سکیں گے۔

  • حکومت کا تحریک لبیک کے مطالبات عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ


     اسلام آباد(اے ایف بی) حکومت نے تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک لبیک سے معاہدے کے حوالے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید  اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے لیے قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز پربات کی گئی، اور  فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کی  جائے گی، اور معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

  • مرادراس نے19 اپریل کو تعلیمی ادارےکھولنے کا اعلان کردیا

    لاہور(اے ایف بی)تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دیں گئیں، آج ہونے والے این سی اوسی کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیاگیا،فیصلے کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بندرہیں گے، صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے سکول اور کالجز کھولنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کےمطابق کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیا، نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ہفتے میں دو روز آئیں گے، امتحانات شیڈول کےمطابق لیے جائیں گے،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 2 دن کھولا جائے گا، سوموار اور جمعرات کے ایام میں 9 تا12 ویں کلاسز کے طلبا تعلیمی اداروں میں حاضر ہوں گے۔

    صوبائی وزیرتعلیم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 13 اضلاع میں سکول کھو لیں جائیں گے، ان اضلاع میں لاہور راولپنڈی، گجرات، ملتان،بہاولپور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد ،ٹوبہ سنگھ،رحیم یار خان، شیخوپورہ اور ڈیرہ غازی خان شامل ہے۔واضح رہے کہ عالمگیر مہلک کورونا وباء کی تیسری لہر میں اضافہ ہونے پر آج این سی اوسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، تمام تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے جبکہ نہم سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول کھولے جائیں گے