Blog

  • آزاد کشمیر الیکشن،جماعت اسلامی نے عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

    راولاکوٹ(اے ایف بی) جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے والے رکن عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ جبکہ جماعت اسلامی باغ کی تنظیم کو بھی تحلیل کردیا عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی کی پالیسی اور بغیر مشاورت کے پی ٹی آئی امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں دستبردار ی کااعلان کیا ہے۔عبدالرشید ترابی کی سستبرداری کے بعد جماعت اسلامی کہ مجلس شوری کااجلاس امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان کی زیرصدارت ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عبدالرشیدترابی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی ہے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اس کا جماعت اسلامی سے کوئی تعلق نہیں جماعت کی پالیسی کے برعکس اس فیصلے پر عبدالرشید ترابی کی بینادی رکینت ختم اور باغ کی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا ہے باغ کے معاملات مرکزی تنظیم دیکھے گی

    اس موقع پر امیرجماعت اسلای نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جماعت اسلامی کے حوالے سے اتحاد یا سیٹ ایڈ جسمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عبدالرشید ترابی کا فیصلہ ذاتی ہے،اب ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں عید اجتماعات پر پابندی، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیاڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کسی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد اور سیٹ ایڈ جسمنٹ کے حوالے سے جو خبریں گردش کررہی ہیں یہ حقیقت کے مغائر ہیں جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھاکہ اپنےجھنڈے،انتخابی نشان اورمنشور کے ساتھ تنہا میدان میں اتریں گے۔انہوں نےکہا کہ جماعت اسلامی کے31 حلقوں میں امیدواران بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں ،تمام کارکنان انتخابی مہم کو بھرپور انداز سے جاری رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

  • جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید ترابی سردار تنویر الیاس کے حق میں دستبردار

    باغ (اے ایف بی )تحریک انصاف کو حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں بڑی کامیابی مل گئی جماعت اسلامی کے امیدوار و سابق امیر عبدالرشید ترابی سردار تنویر الیاس کے حق میں دستبردارہوگےعبدالرشید ترابی نے پریس کانفرنس کرکے ساتھیوں سمیت تنویر الیاس کی حمایت کا اعلان کردیا ساتھیوں سمیت حلقہ کے وسیع تر مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا، اپنے ساتھیوں سے کئی دنوں سے مشاورت کا عمل جاری تھا، آج سے جماعت اسلامی کے حلقہ وسطی باغ کے کارکنان سردار تنویر الیاس کی مہم چلائیں گے، وفاقی وزراء کی جانب سے بھی مفاہمت کے لیے رابطے جاری تھے، ، یہ مفاہمت صرف حلقہ وسطی باغ کی سطح پر ہے، وفاقی وزراء اور تنویر الیاس نے یقین دہانی کرائی کہ آزاد کشمیر کا سٹیس تبدیل نہیں ہوگا،

    سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے دستبرداری پر عبدالرشید ترابی کا مشکور ہوں، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی، عمران خان کشمیریوں کے لیے سب سے زیادہ درد رکھنے والے لیڈر ہیں، عمران خان نے کشمیر میں مظالم اور اسلام فوبیا کیخلاف سب سے زیادہ آواز اٹھائی، عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،عمران خان نے خود کو کشمیر کا سفیر قرار دیا ہے، عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،

  • اسرائیل اور بھارت اینٹی پاکستان لابی شروع کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی (اے ایف بی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اسرائیل اور بھارت اینٹی پاکستان لابی شروع کرنا چاہتے ہیں ، جو واقعات ہو رہے ہیں وہ سازش کے تحت ہورہے ہیں۔اسرائیل ،بھارت اوراینٹی پاکستان لابی شروع کرناچاہتی ہے اور پاکستان کیخلاف ان ڈکلیئر ہائبررڈ وارڈ شروع کی جارہی ہے۔داسو کا واقعہ جی سی سی میٹنگ سے ایک دن پہلے کیا گیا ، داسو واقعے کی تفتیش مکمل کی ہے ، چینی حکومت مطمئن ہے، چین اور پاکستان میں کےدرمیان غلط فہمی پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، غیرملکی عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہو۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کے بیٹی کے اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان سفیر کے بیٹی کاواقعہ افغان کانفرنس سے پہلے کیا گیا ، اسلام آباد، راولپنڈی کی 700 گھنٹے کی ویڈیو کو دیکھاہے، 200گاڑیوں اورٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچے ہیں، بھرپور کوشش ہے کہ سفارتکار کی بیٹی انویسٹی گیشن کا حصہ بنے۔افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی،کھڈا مارکیٹ گئیں ،پھر پنڈی آئیں ، راولپنڈی سے وہ دامن کوہ گئیں ،اس عرصےمیں انٹرنیٹ استعمال کرتی رہیں، انھوں نے فون دیا تو سب کچھ صاف کرکے دیا وہ سائبر کرائم سے پڑھی ہوئی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے اپنی تحقیقات مکمل کی ہیں، اغوا کا کوئی واقعہ نہیں پھر بھی حکومتی ہدایت پر ایف آئی آردرج کی گئی، امید ہےافغان سفیر کی بیٹی بہت جلد تحقیقات کا حصہ ہوں گی۔ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی، چاروں ٹیکسی ڈرائیورز صاف ریکارڈ رکھتے ہیں،عید کے بعد تمام ڈپلومیٹک ایریاز کو خاص زون بنانے لگے ہیں۔عمران خان ایک دنیا کا ابھرتا ہوا لیڈر ہے ، 50لیڈروں میں وہ فون بھی عمران خان کا ہیک کررہے تھے،عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا، جس ملک کوڈیفالٹ کرناچاہتے تھے وہ بحرانوں سے نکل رہا ہے۔افغانستان کے حالات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات افغانستان کا معاملہ ہے ، جو افغانستان کی قوم فیصلہ کرے گی وہ پاکستان قوم کافیصلہ ہے ، پاک افواج اورسول ادارے ہرقسم کے حالات کیلئے تیار ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن کا واقعہ ایف اےٹی ایف سےایک دن پہلے کیاگیا، جوواقعات ہورہےہیں وہ سازش کےتحت ہورہےہیں۔آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں مریم نواز الیکشن مہم نوازشریف کوواپس لانےکیلئےنہیں کررہی ، مریم نواز انتخابی مہم عمران خان کیخلاف کررہی ہیں، آزادکشمیر میں پی ٹی آئی جیتنے جاری رہی ہے ، مریم نواز نے کہا ہارنے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دے گی، 25جولائی کو پی ٹی آئی اور بلے کی جیت ہوگی۔پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، طالبان سے متعلق دفترخارجہ بہتر بیان دےسکتاہے، افغانستان کیساتھ2700کلومیٹر بارڈر پر 90فیصد فینسنگ ہوچکی ہے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈکانجی تعلیمی اداروں کو 31 دسمبر تک بلڈنگز خالی کرنے کی ہدایت


    راولپنڈی (اے ایف بی)ملک بھر کے کنٹونٹمنٹ بورڈز میں 7 ہزار پرائیویٹ سکولز قائم ہیں جن میں 4 لاکھ اساتذہ اور دیگر عملہ تعینات۔ 20 لاکھ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔کورونا وباء کی وجہ سے 50 لاکھ بچے سکول چھوڑ گئے آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد 3 کروڑ ہو چکی چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں معاملہ حل نہ ہوا تو جلد ہی احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔ حکومت فوری طور پر کنٹونٹمنٹ بورڈز ایکٹ میں ترمیم کرے تا کہ والدین ،اساتذہ اورطلباء میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ کیا جا سکے ۔

    ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی ،ڈائریکٹر و ممبر ڈی آر اے عرفان مظفر کیانی ،پرنسپل آلا ئیڈ سکول میجر ریٹائرڈ طارق لطیف نے الائیڈ سکول چکری روڈ کیمپس کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا کنٹونٹمنٹ بورڈزحکام کے پاس کوئی متبادل نظام نہیں کنٹونٹمنٹ بورڈز میں قائم کینٹ گیریژن کے قلیل تعداد میں سکول اتنی تعداد میں طلبا کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں۔ 90 فیصدنجی تعلیمی ادارے 5سو سے 5 ہزار تک فیس وصول کرتے ہیں کنٹونٹمنٹ بورڈز حدود سے بے دخلی کی صورت میں والدین کو پک اینڈ ڈراپ کی صورت میں ہزاروں ماہانہ ادا کرنے پڑیں گے

  • چینی ویکسین کورونا سے بچاؤ کیلئے کتنی مؤثر ہے ؟ محققین نے بتا دیا

    استنبول (اے ایف بی) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متعدد ممالک نے ویکسینز تیار کی ہیں، ان ویکسینز کو عالمی سطح پر قابل استعمال قرار دیتے ہوئے عوام کو ویکسینیٹ بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے چینی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے 83.5 فیصد تک مؤثر ہے۔ یہ بات ترکی میں جاری اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے عبوری نتائج میں سامنے آئی۔

    طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع نتائج میں دریافت کیا گیا کہ یہ ویکسین کوویڈ 19 سے متاثر ہونے پر اسپتال میں داخلے کے خطرے سے سو فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔ سائنوویک کی کورونا ویک نامی ویکسین ناکارہ کورونا وائرس پر مبنی ہے جو اپنی نقول نہیں بناسکتا۔تاہم مدافعتی نظام کو اس ناکارہ وائرس کی بنیاد پر اینٹی باڈیز بنانے کی تربیت دی جاسکتی ہے یعنی اگر ویکسنیشن کے بعد کسی فرد کو وائرس کا سامنا ہوتا ہے تو اس کا جسم بیماری یا اس کی شدت کم کرنے کے لیے زیادہ بہتر مزاحمت کرسکتا ہے۔کورونا ویک کو پاکستان سمیت 37 ممالک میں ہنگامی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی یکم جون 2021 کو اس کی ہنگامی منظوری دی تھی تاہم کورونا ویک کے ٹرائلز کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    تازہ ترین نتائج ترکی میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے تھے جو ایک کنٹرول ڈبل بلائنڈ رینڈمائزڈ ٹرائل تھا جس میں 10 ہزار 29 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان افراد کو یا تو ویکسین کی 2 خوراکیں 14 دن کے وقفے سے استعمال کرائی گئیں یا پلیسبو کا استعمال کرایا گیا۔ٹرائل میں شامل رضاکاروں کی عمریں 18 سے 59 سال کے درمیان تھیں اور ایسے افراد کو شامل نہیں کیا گیا جو یا تو ماضی میں کوویڈ سے متاثر ہوئے یا مدافعتی نظام دبانے والا علاج کرارہے تھے۔اسی طرح حاملہ یا بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین، ویکسین میں موجود اجزا سے الرجک افراد یا آٹو امیون امراض کے شکار افراد کو بھی ٹرائل کا حصہ نہیں بنایا گیامحققین نے رضاکاروں میں کوویڈ کی روک تھام کی تصدیق کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک کے کم از کم 14 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کیا۔

    اس کے بعد 43 دن تک ان کا جائزہ لیا گیا اور محققین اس دورانیے کو بڑھانا چاہتے تھے تاہم ترکی میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد اسے روک دیا گیا۔تمام تر ڈیٹا کے تجزیے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ کورونا ویک کوویڈ کی علامات والی بیماری سے تحفظ فراہم کرنے میں 83.5 فیصد تک مؤثر ہے۔ویکسین گروپ میں شامل 6559 افراد میں سے 9 میں دوسری خوراک کے استعمال کے 14 دن بعد علامات والی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ اس کے مقابلے میں پلیسبو گروپ کے 3470 میں سے 32 کو بیماری کا سامنا ہوا۔

    ڈیٹا کے مطابق ویکسین سے کوویڈ سے ہسپتال میں داخلے سے 100 فیصد تحفظ ملا، تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ٹرائل میں صرف 6 افراد کووڈکے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے جو پلیسبو گروپ سے تھے جبکہ ویکسین گروپ سے کسی کو داخل نہیں ہونا پڑا۔ٹرائل میں کورونا ویک انتہائی محفوظ ویکسین بھی ثابت ہوئی، ویکسین گروپ کے صرف 19 فیصد افراد نے مضر اثرات کو رپورٹ کیا۔ان میں سے 90 فیصد سے زیادہ میں یہ اثرات معمولی تھے اور 50 فیصد سے زیادہ کو ان کا سامنا ایک دن سے زیادہ نہیں کرنا پڑا۔ محققین کا کہنا تھا کہ دنیا کو کوویڈ کے خلاف کسی بھی محفوظ اور مؤثر ویکسین کی ہر خوراک کی ضرورت ہے۔

  • ریاست بچے گی تو سیاست بھی ہو گی ،راجہ فاروق حیدرخان

    چکار(اے ایف بی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر، صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاست بچے گی تو سیاست بھی ہو گی ، جب تک میری زندگی ہے سیز فائرلائن کو انٹرنیشنل بارڈر میں تبدیل نہیں ہونے دں گا، عمران خان نے کہا کہ ” راجہ فاروق حیدرخان”” کو اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا، عمران خان ہاد رکھومیری آواز مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی آواز ہے جسے کوئی طاقت نہیں دبا سکتی ، ہاتھی زندہ ایک لاکھ تو مرا ہوا سوالاکھ کا ہوتا ہےیہ محاورہ یاد رکھو۔ بحیثیت وزیراعظم سرکاری راز ظاہر نہ کرنے کے حلف کا پابند ہوں لیکن اپنی معلومات کی بنیاد ہر کہتا ہوں کہ یہ الیکشن ریاستی تشخص کے مستقبل کا الیکشن ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام جنہوں نے اپنی جان و مال کی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں ان کی نظریں آزاد کشمیر کے اس الیکشن پر ہیں، آزاد جموں کشمیر کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دین گے

    انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ناگنی چکار میں مسلم لیگ ن کے رہنما منیب چکاروی کی کی طرف سے منعقدہ ایک بڑی کارنر میتنگ سے خطاب کیا۔اس سے قبل جب وزیراعظم ناگنی پہنچے تو منیب چکاروی کی قیادت میں عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ مسلم لیگ ن کے چئیرمین تنظیمی بورڈ فدا حسین کیانی اور وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری راجہ محمود احمد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ منیب چکاروی اور دیگر مقررین نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اس وقت واح کشمیری سیاستدان ہیں جو ریاستی عوام کے حقوق کی جنگ لر رہے ہیں، جو قوتیں ریاستی تشخص کو ختم کر کے کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ راجہ محمد فاروق حیدرخان کو اپنے راست سے ہٹانے کے لیے سازشیں کر رہی ہیں، حلقے کے عوام باغیرت اور شعور رکھنے والے ہیں وہ ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ۲۵ جولائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے سازشی عناصر کو ان کے عبرتناک انجام تک ہہنچائیں گے ۔

    وزیراعظم ، صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاوق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سال کے بعد سرخرو ہو کر عوام کے پاس آئی ہے، ہم نے خطے کے عوام کی بلاتخصیص خدمت کی ہے ، آزاد کشمیر کے آئینی حقوق حاصل کیے ، ختم نبوت کو آئین میں تحفظ دینے کا تاریخی کام مسلم لیگ ن کی حکومت کا اعزاز ہے ، خطے کے اندر میرٹ کی بالا دستی کے لیے عملی اقدامات کیے۔ وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محلہ شیخاں چکار میں معروف شِصیت شیخ محمد رشید کی طرف منعقدہ کارنر میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ شیخ محمد ریشد نے کہا کہ ہمیں گلے شکوے بھی ہیں اور تحفظات بھی لیکن اس مرحلے پر انہیں پس پشت ڈال کر اپنے خاندان اور احباب سمیت راجہ محد فاروق حیدر خان کی مکمل جمایت کا اعادہ کرتا ہوں ، اس وقت ریاست کو راجہ محمد فاروق حیدر خان جیسی مظبوط اور طاقتور قیادت کی ضرورت ہے جو ریاستی وقار ار عزت کی علامت ہے ہمیں آپس کے تمام ت اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ان کے خلاف ہنے والی سازشوں کا ناکام بنانا ہے

    ، وزیراعظم ، صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے گی جس کا آغاز اس نے پانچ سال قبل کیا تھا اور آج اللہ کے فضل و کرم سے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس آئے ہیں،ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے ان پانچ سالوں میں آزادکشمیر کو مالی طور پر مستحکم بنایا ، مالی ڈسپلن قائم کیا ، میرٹ کے لئے این ٹی ایس کی بنیاد رکھی ، آزاد اور غیر جانبدار پبلک سورس کمیشن تسکیل دیا، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر کے بجٹ کو دوگنا کیا گیا ، اور وہ آئینی حقوق حاص کیے جو ماضی میں کوئی بھی حکمران حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر ترقی کا یہ سفر انشااللہ جاری رہے گا ،

  • مقدس گھڑیاں، حجاج کرام نے طواف قدوم شروع کردیا

    سعودی عرب(اے ایف بی ) کورونا وبا کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج آج سے مناسک حج کی ادائگی کریں گے، حجاج کرام کے قافلے حرم مکی میں داخل ہو چکے ہیں۔ آج ہفتے کی صبح کو انہوں نے طواف قدوم کا آغاز کر دیا ہے۔قبل النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الھدا مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ وہاں سے آج وہ طواف قدوم کے لیے مسجد حرام کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ حرم مکی میں آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپ تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر تین گھنٹے بعد پہلے گروپ کے طواف کے بعد مسجد حرام میں داخل ہوں گے۔ طواف قدوم کا پہلا مرحلہ آج ہفتے کو سات ذی الحج مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہو چکا ہے۔ طواف قدوم 8 ذی الحج کو رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

    مسجد کی انتظامیہ نے زائرین کے مسجد الحرام میں داخلے کے لیے 262 دروازوں پر انتظامات کیے ہیں۔ ان میں سے تیرہ معذوروں کے لیے ہیں۔ 24 گھنٹے 69 دروازے کھلے رہتے ہیں۔ جمعے کے دن مزید دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔تین ہزار الیکٹرانک چیئر اور 5 ہزار ویل چیئر کا انتظام کیا گیا ہے۔ ویل چیئر کی بکنگ ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے یا صفا پر موجود کاؤنٹر سے براہ راست چیئر حاصل کی جا سکتی ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کے استقبال اور ان کے ایک جگہ جمعہ ہونے کے حوالے سے پلان ترتیب دیا ہے۔ حجاج کرام الزایدی کے مقام پر جمع ہوں گے۔ وہاں سے وہ حرم مکی کی طرف چلیں گے اور الشبیکہ اسکوائر میں اکٹھے ہوں گے۔ اس کے بعد النواریہ مرکز پر آنے والے عازمین حج شاہ عبدالعزیز اسٹیشن کے قریب جمع ہوں گے۔

    الشرائع مرکز میں آنے والے عازمین اجیاد الصافی اسٹیشن میں جمع ہوں گے۔ النسیم مرکز میں آنے والے حجاج بھی اجیاد الصافی میں اکھٹے ہوں گے۔ تاہم ان کی آمد ورفت کے راستے الگ الگ ہوں گے۔ ایک دن میں 48 ہزار حجاج کرام مسجد حرام کے قریب جمع ہو سکیں گے۔طواف قدوم کی تکمیل کے بعد عازمین حج مسجد حرام سے نکلیں گے اور بسوں کے ذریعے باب علی اسٹیشن سے ہوتے ہوئے جمرات پل تک جائیں گے۔اس موقع پر 200 بسوں کے ذریعے ایک وقت میں 2 ہزار عازمین حج کو ہر تین گھنٹے کے وقفے کے بعد جمرات پل تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں سے عازمین حج منیٰ پہنچیں گے۔ منیٰ روانگی کے لیے انہیں الگ لگ رنگوں کے ٹریکس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ وزارت اسلامی نے اس سال عازمین کو حج کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے 30 لاکھ ایس ایم ایس بھیجنے کی تیاریاں کی ہیں۔مجموعی طورپر 33 لاکھ 20 ہزار 706 ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے جو حج احکام پر مشتمل ہوں گے۔

    کورونا کے پیش نظر مسجدالحرام میں نماز کے اجازت نامے آج سے بند کردیے گئے ہیں اور صرف حج کے اجازت نامہ رکھنے والے ہی مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ ہفتے کی رات سے حج کے ارکان کی ادائیگی شروع ہورہی ہے جبکہ پیر کو وقوف عرفہ اورمسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔مسجد الحرام سے میدان عرفات، مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کے بجائے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے 60 ہزار محدود مقامی عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سال امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو خطبہ حج پیش کریں گے۔

  • عید سے قبل اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

    لاہور(اے ایف بی ) سرکاری سکولوں میں تعینات سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع، ایجوکیٹرز کی مدت ملازمت آئندہ ماہ اگست میں ختم ہونا تھی۔ تفصیلات کےمطابق سرکاری سکولوں میں تعینات سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ اگست میں ختم ہو رہے تھے۔

    پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ سرکاری سکولوں میں 180 سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز تعینات ہیں۔سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز 2016 سےسرکاری سکولوں میں کنٹریکٹ پر تعینات ہیں ان کا حق ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے۔

  • نوازشریف کوقید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی، مریم نوازکاانکشاف

    بلوچ (اے ایف بی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔آزاد کشمیرکے بیٹے نواز شریف کا سلام لائی ہوں، بلوچ والوں نے میرا بہترین استقبال کیا، میری رگوں میں کشمیری خون ہے، یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں، عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے، نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں۔ نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

    آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کررہے ہیں، کشمیرکے چپہ چپہ پر نوازشریف کا نام لینے والے موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب انکی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکا میں کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کومبارکباد دیتی ہوں کہ آپ کا نعرہ ووٹ کوعزت دوہرجگہ پہنچ گیا ہے، آزاد کشمیرمیں بھی ووٹ کوعزت دو کے نعرے گونج رہے ہیں، اگلا الیکشن ہارتا دیکھ کرانتخابی اصلاحات یاد آرہی ہیں، انتخابی اصلاحات صرف اور صرف عوام کی طاقت ہوتی ہے، الیکشن ریفارمزکوئی آرٹی ایس یا کوئی مشین نہیں ہوتی،

    مریم نواز نے کہا کہ ملکی رازصرف قوم کو معلوم نہیں باقی سب کومعلوم ہوتے ہیں، آج پڑھا کہ عوام پرپیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے، جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے توہرچیزکی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کوفرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پردفترجاتے ہیں۔ عمران خان، یوم حساب قریب ہے، یہ عوام تم سے حساب لے گی، اگر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے۔

  • حریم شاہ کے ترکی میں سیر سپاٹے، ویڈیوز وائرل

    ترکی (اے ایف بی) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ترکی میں سیر و سپاٹے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ آج کل ترکی میں موجود ہیں، ٹک ٹاکر انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو ترکی میں اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی دو نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں ترکی کے مختلف مقامات کی سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    حریم شاہ کی جاب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں وہ استنبول کے صاف ستھرے سمندر میں کشتی پر بیٹھے آس پاس کے نظارے سے محظوظ ہورہی ہیں، انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ اور گرے رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے۔ ایک اور ویڈیو میں معروف ٹک ٹاک سٹار کو آئسکریم لیتے دیکھا جا سکتا ہے، حریم شاہ نے اس میں بلیک اور وائٹ کلر کی پینٹ شرٹ پہنی ہے۔

    واضح رہےکہ حریم شاہ نے ترکی جانے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے شادی ہوچکی ہے لیکن انہوں نے اپنے مبینہ شوہر کا نام نہیں بتایا ، نام پوچھنے پر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ ترکی کے دورے سے واپسی پر اپنے شوہر کے بارے میں بتائیں گی۔